قذافی سٹیڈیم کے ڈرینج منصوبہ کیلئے ایک ارب روپے جاری

لاہور (سپورٹس نیوز) قذافی سٹیڈیم میں بارش کے پانی کی ڈرینج کا منصوبہ، محکمہ خزانہ نے ڈ رینج کیلئے ایک ارب روپے جاری کردئیے۔ تفصیلات کیمطابق گرانٹ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کیلئے جاری کی گئی، طلبا کو مفت کتابیں دینے کیلئے 2ارب روپے جاری کئے، ہسپتالوں کی سکیورٹی آٹ سورس کیلئے6 کروڑ 50لاکھ جاری، دیہی علاقوں میں ایمبولینس سروس کیلئے33کروڑ70لاکھ روپے جاری، محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ آن لائن کردیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں