پشاور کی3بہنوں کی سکاٹ لینڈ اسکواش ٹورنامنٹ میں کامیابی

پشاور (سپورٹس نیوز) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سے تعلق رکھنے والی تین بہنوں نے سکاٹ لینڈ میں ہونے والی سکواش چیمپئن شپ میں ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ میں پاکستان کو بڑی کامیابی اس وقت ملی جب پشاور کی تین بہنوں نے سکواش مقابلوں میں ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے جیتے۔سکاٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپین شپ میں ماہ نور نے علی نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ ماہ نورعلی نے فائنل میں انڈیا کی دیونشی جان کو شکست دی جبکہ سحرش علی اور مہوش علی نے کانسی کے تمغے جیت لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں