اداکارہ رحمہ زمان نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمہ زمان نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔انہوں نے دعائے خیر کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے منگنی اور ساتھ ہی نکاح کا بھی اعلان کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف پوسٹ شیئر کی ہیں۔اداکارہ نے چند دن قبل اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں دکھائی دینے والی انگلیوں میں موجود واحد انگوٹھی توجہ کا مرکز بنی تھی، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ اسے پسند آیا، تو اس نے اس میں انگوٹھی پہنا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں