فلم بھیڑیا کی پروموشن پر دبائو کا شکار ہو گئی تھی’ کریتی سینن

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے فلم بھیڑیا کی پروموشن کے دوران ذہنی دبائو کا شکار ہونے کا سنسنی خیز انکشاف کردیا۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کریتی سینن نے فلم بھیڑیا میں کام کرنے کے تجربے پر بات کی اور فلم کی پروموشنز کے دوران ذہنی صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بھی کھل کر انکشاف کردیا۔ فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ کریتی سینن کا کہنا تھا کہ،فلم کی پروموشنز کے دوران، ہمیں مسلسل مختلف شہروں کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ ہم رات کو چارٹر فلائٹ لیتے، اگلے شہر میں جا کر انٹرویوز دیتے اور بار بار وہی سوالات کے جواب دہراتے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس مصروفیت نے انہیں ذہنی طور پر بہت تھکا دیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود، ان کی محنت اور لگن نے انہیں کامیاب اداکارہ کے طور پر مزید بلند مقام پر پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں