زارا انور عباس اور اسد صدیقی نے شادی کی سالگرہ منائی

کراچی (شوبز نیوز) اسٹار اداکار جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی کے سات سال مکمل ہونے کی خوشی میں کی گئی ڈنر ڈیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ زار نے اسد صدیقی سے دسمبر2017میں شادی کی تھی اور دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والی اس جوڑی کی شادی کو 7 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ جس کی خوشی دونوں نے ایک ساتھ یادگار رات گزار کر منائی۔زارا نور نے اس خاص رات کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں