شعیب ملک نےPSLمیں اپنے کیرئیر سے متعلق بڑا اعلان کردیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے تاہم ا س دوران شعیب ملک نے پی ایس ایل میں اپنے کیریئر سے متعلق بڑا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شعیب ملک کا کہناتھا کہ میرا کراچی کنگز کے ساتھ سفر اختتام پذیر ہو گیاہے ، اب پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کا منتظر ہوں ۔شعیب ملک نیاپنے پیغام میں کہا کہ فرنچائز اور ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ بڑا شاندار رہا ، دو سیزنز میں مینجمنٹ نے مجھے بہت اسپورٹ کیا، تمام کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات ہیں۔ اب میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں