عفت عمر کا جوانی کے افیئرز سے متعلق انکشاف

لاہور(شوبز نیوز)پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اور معروف ٹی وی میزبان عفت عمر نے اپنے جوانی کے تعلقات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اداکارہ عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ہر لڑکی کی طرح جوانی میں ان کے بھی افیئرز رہ چکے ہیں تاہم انہوں نے کبھی افیئرز اور اسکینڈلز کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں عفت عمر نے انکشاف کیا کہ ان کے بارے میں افواہیں پھیلائی جاتی ہیں کہ وہ طلاق یافتہ ہیں۔عفت عمر نے بتایا کہ بعض لوگ خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ دعوی کرتے ہیں کہ 35 طلاق یافتہ فیمنسٹ خواتین تحریک کی پشت پر ہیں، اور ان 35 خواتین میں انہیں بھی شامل کیا جاتا ہے۔اسی موضوع پر مزید بات کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ ان کا کوئی اسکینڈل یا افیئر کبھی منظر عام پر نہیں آیا کیونکہ ان کی طبیعت ایسی نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں