کچھ اداکار ڈبل کردار ادا کرنے سے ہچکچاتے ہیں،انیل کپور

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے اپنے کیریئر اور منفرد کرداروں کے انتخاب پر روشنی ڈالی ہے۔ ایک انٹرویو میں، انیل نے نیٹ فلکس کی فلم AK vs AK کے بارے میں گفتگو کی اور بتایا کہ کس طرح ان کے ساتھی ان کے اس فیصلے پر حیران تھے۔انیل کا کہنا تھا کہ اس فلم نے ان کے اسٹارڈم کو خطرے میں ڈال دیا لیکن انہیں ایسے لوگوں کی جانب سے بھی پذیرائی ملی جنہوں نے ان کے کام کو سراہا۔ ان کے مطابق، ڈینی بوئل نے فلم کی تعریف میں ایک لمبا پیغام بھیجا تھا۔انیل نے مزید کہا کہ کچھ اداکار ڈبل کردار ادا کرنے سے ہچکچاتے ہیں، جو فلم انڈسٹری کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اگر فلم شعلے بناتے وقت سب کو ہیرو بننے کی فکر ہوتی، تو یہ فلم شاید کبھی نہ بنتی۔ان کا کہنا تھا ہدایتکاروں نے مجھے کاسٹ کر کے رسک لیا، تو میرا کام ہے کہ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں