صائم ایوب فریکچر کے سبب6ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے

کیپ ٹائون(سپورٹس نیوز) پاکستان کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب چھ ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔صائم ایوب کو یہ فریکچر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوا تھا۔ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔اوپننگ بیٹر صائم ایوب کیپ ٹان ٹیسٹ میں مزید شرکت نہیں کریں گیایم آر آئی نے صائم ایوب کے فریکچر کی تصدیق کر دی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کا کہنا ہے کہ صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب انجری کا شکار ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں