لاہور (سپورٹس نیوز) انگلش وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے بھی پی ایس ایل کیلئے سائن اپ کرلیا۔پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ تقریب 11 جنوری کو ہوگی، بین الاقوامی کھلاڑی کی جانب سے پی ایس ایل کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل سائن اپ کرنے والے انگلش کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، لیوک ووڈ، ٹام کوہلر کیڈمور، ٹام کرن، ڈیوڈ ویلی، ڈیوڈ مالان اور جیسن روئے شامل ہیں۔




