لاہور (شوبز نیوز) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہاہے کہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ فنکار اچھے کردار کے لئے سالوں گزار دیتے ہیں، کہا کہ مجاجن کے بعد مجھے متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی لیکن ایسا کوئی کردار نہیں ملا جسے کرنے کے بعد میں میرے پرستار مجاجن کو بھول کر اس کے سحر میں مبتلا ہو جاتے، میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میرے پرستار آج بھی مجاجن میں نبھائے گئے میرے کردار کے سحر میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ 13سال کے طویل وقفے کے بعد ایسی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے جس کی کہانی میرے دل کو چھو گئی اور میں نے کردار نبھانے کی حامی بھر ی۔




