آج کا فلم بین پہلے کی نسبت زیادہ ہوشیار ہے’ اجے دیوگن

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ آج کا فلم بین پہلے کی نسبت زیادہ ہوشیار ہ وگیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اجے نے کہا جب ہم انڈسٹری میں آئے تو ہم میں ایک خاص قسم کی خامی تھی، آج کی نسل تیار ہو کر آتی ہے، جو ایک اچھی بات ہے، ہم سیٹ پر سیکھ رہے ہوتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کے مقابلے میں آج کا فلم بین بہت ہوشیار ہے، ان کا کہنا تھا کہ پہلے لوگ ہماری غلطیوں کو معاف کر دیتے تھے لیکن آج کا فلم بین کسی کو معاف نہیں کرتا، اس لیے آپ کو پوری تیاری کے ساتھ آنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں