کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی سپر اسٹار سنجے دت کی ایک ساتھ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ مہوش نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی، جس نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔مہوش اور سنجے دت کی تصویر دیکھ کر شائقین نے دونوں کے کسی ممکنہ پروجیکٹ میں ساتھ کام کرنے کی چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک کسی پراجیکٹ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، مگر یہ تصویر شائقین کی امیدوں کو بڑھا رہی ہے۔




