انٹری ٹیسٹ کیلئے طلبہ20جنوری تک درخواستیں جمع کروائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجویٹ داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونیوالے طلبہ و طالبات 20جنوری تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر خالد بشیر کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے انٹرویو 21 جنوری کو ہوگا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا شمار دنیا کی 50 اعلیٰ یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ QS کی درجہ بندی کے مطابق، اس نے زراعت اور جنگلات کے مضمون میں دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں 49 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کیساتھ ساتھ زرعی یونیورسٹی کے کئی ڈگری پروگرام اور شعبہ جات نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق W کیٹگر ی میں آتے ہیں۔ زرعی یونیورسٹی نہ صرف تعلیم و تدریس بلکہ زراعت کے مسائل کے حل کیلئے بھی عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے اور یہاں پر بین الاقوامی شراکت کاری کے تحت متعدد منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں