گریم اسمتھ نے ٹوڈویژن ٹیسٹ کرکٹ کی مخالفت کردی

کیپ ٹائون (سپورٹس نیوز)جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے ٹو ڈویژن ٹیسٹ کرکٹ کی مخالفت کر تے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کیسے ایسا اسٹرکچر بنا سکتی ہے جو صرف ٹاپ تھری کے لیے اچھا ہو، ورلڈ کرکٹ کو ضرورت ہے کہ جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز مضبوط ہوں اور سری لنکا بہتر ہو، جنوبی افریقا کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ہے، یہی چیز ہمارے لیے اہم ہے۔اپنے ایک بیان میں گریم اسمتھ نے کہایہ شاید بھارت کے لیے تو بہترین ہے کیونکہ دوسرے ممالک اس کو مالی طور پر اچھا سمجھتے ہیں، دنیا میں کونسا ایسا کھیل ہے جہاں صرف 3 ممالک آپس میں کھیلتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں نے نوٹ کیا ہے کہ انگلینڈ، بھارت اور آسٹریلیا ایک دوسرے سے اگلے سرکل میں کتنا کھیل رہے ہیں، یہ دوسرے ممالک کے لیے بہت مشکل ہے۔ واضح رہے کہ دو رویہ ٹیسٹ کرکٹ کو متعارف کرانے کے حوالے سے چند روز قبل تجاویز کو رپورٹ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں