فیصل رحمن کو شرٹ کے بغیر ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

لاہور (شوبز نیوز)معروف اداکار فیصل رحمن کو شرٹ کے بغیر اپنی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔اداکار نے حال ہی میں فیس بک پر اپنی شرٹ لیس ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ شیشے کے سامنے اپنی سیلفی بھی بناتے دکھائی دیے۔مختصر ویڈیو میں سینئر اداکار کو شرٹ کے بغیر جینز کی پینٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اداکار مختصر ویڈیو میں مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرے عزیز ہم وطنو! میں آپ کو اپنی لیٹیسٹ باڈی دکھانا چاہتا ہوں۔ویڈیو میں وہ شرٹ کے بغیر اپنی جسامت کو دکھاتے بھی دکھائی دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں