محمد آصف نے سارک سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

کولمبو(سپورٹس نیوز)پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔محمد آصف نے فائنل میں سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی قومی کیوئسٹ نے فائنل میں پانچ کے مقابلے میں صفر فریم سے کامیابی حاصل کی، محمد آصف ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔واضح رہے کہ سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے تھا، بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل سیمی فائنل میں محمد آصف نے پانچ تین کے فریم اسکور سے فتح سمیٹی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کھلاڑی محمد آصف کو تیسری سارک سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ محمد آصف نے فائنل سمیت پوری چیمپیئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں