نیپال پریمیئر لیگ تنازع شدت اختیار کرگیا’7پاکستانی واپس وطن آگئے

کراچی/لاہور(سپورٹس نیوز)نیپال پریمیئر لیگ تنازع شدت اختیار کرگیا’8میں سے 7 پاکستانی کرکٹرز واپس وطن آ گئے ۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی ٹیم نے میچ کھلانے پر اعتراض کردیا، ذرائع کے مطابق نیپال میں جاری لیگ میں شریک ٹیم سودرپشچم رائلز نے خراب آئوٹ فیلڈ پر اعتراض اٹھایا، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔مصباح الحق نے گیلی آئوٹ فیلڈ اور لائٹ ٹاور کی خرابی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میچ کی اننگ پانچ اوور تک محدود کرنے کے فیصلے پر احتجاج کیا، طویل مذاکرات کے بعد میچ کھیلا گیا، برات نگر کنگز نے سودرپشچم رائلز کو 35 رنز سے ہرا دیا۔دوسری جانب مصباح الحق نے کہا کہ ان کی ٹیم کے کپتان کو میچ کے بعد تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا، قبل ازیں پاکستان اور نیپال کرکٹ بورڈ کے درمیان نیپال پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کیلئے25ہزار ڈالر فی کس فیس طلب کیے جانے پر بھی تنازع پیدا ہوا تھا۔نیپالی کرکٹ بورڈ کے صدر نے کہا کہ پی سی بی کا عین موقع پر فیس کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔، دوسری جانب پی سی بی ذرائع کے مطابق یہ فیس کھلاڑیوں سے نہیں بلکہ ان کی فرنچائزز سے طلب کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں