8سال کی عمر میں PTV شو کی میزبانی کر چکی ہوں

اسلام آباد (شوبز نیوز) ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اداکاری سے قبل ہی محض 8 برس کی عمر میں ٹی وی میزبانی شروع کردی تھی۔عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے سیاحت کے شوق سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران اداکارہ نے دوسرے معاملات پر بھی گفتگو کی اور اس دوران بتایا کہ انہوں نے انتہائی کم عمری میں ٹی وی میزبانی شروع کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ محض8برس کی تھیں، تب انہیں پاکستان ٹیلی وژن(پی ٹی وی)پر میزبانی کی پیش کش ہوئی۔ان کے مطابق انہوں نے اس وقت کی مقبول ٹی وی میزبان منیزہ ہاشمی کے ہمراہ پروگرام میں بطور شریک میزبان کیریئر شروع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں