حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات کرے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستا ن پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر وٹکٹ ہولڈر سید عنایت علی شاہ نے کہاکہ عوام کایہ مسئلہ نہیں کہ کون جیل میں جائیگا یا کو ن باہر آئیگا عوام کو سیاسی ایشو سے دلچسپی نہیں، معاشی بحران دن بد ن عوام کی پہنچ سے دور ہو تا جارہا ہے گیس کے بلوں بے لگام اضافہ تنگ دست گھریلو صارفین کے لئے وبال جان بناتا جارہا ہے آج غریب عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بدترین مہنگائی اور گیس و بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ ہے ،جس کی وجہ سے غریبوں کے گھروں میں روزبروز لڑائیاں اور گھریلومسائل پیدا ہورہے ہیں ملکی بیور و کر یسی عیاشیاں کرے اور بوجھ غریب عوام پر ڈالا جائے یہ کہاں کا انصاف ہے؟اعلی عدلیہ کس بات پر خاموش ہے ۔ عوامی مسائل کم کریں اورمشکلات سے نکالیں ن لیگی حکومت عوامی مسائل کب کم کرے گی اورانہیں مشکلات سے کب نکالیں گی کو ئی پتہ نہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں