گندم کی امدادی قیمت 5ہزار فی من مقرر کی جائے

کمالیہ(نامہ نگار)اسد خان کھیتران نمبردار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت 5ہزار روپے فی من مقرر کیا جائے پنجاب میں اگلے 15روز کے دوران گندم کی کاشت کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے ، لیکن زرعی ادویات، کھادوں، ڈیزل اور بجلی کے بوجھ تلے دبے کسانوں کا اب ایک ہی سب سے بڑا مطا لبہ ہے کہ گندم کا فی من ریٹ 5ہزار روپے مقرر کیا جائے ۔ ابتدائی طور پر حکومت کی جانب سے گندم کی سرکاری قیمت 4300 روپے فی من طے کی جا رہی تھی، جس پر کسانوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پیداواری لاگت کے تناسب سے 4700 روپے فی من کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم، حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی بے لگام مہنگائی اور زراعت پر آنے والے اخراجات کے دگنا ہو جانے کے بعد کسانوں کا یہ مطالبہ بڑھ کر 5 ہزار روپے فی من تک پہنچ گیا ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ کاشت کے اس اہم مرحلے پر اگر انہیں محنت اور لاگت کا منصفانہ معاوضہ نہ ملا تو وہ گندم کی کاشت سے گریزاں ہوں گے ۔، جس سے ملک شدید غذائی بحران کا شکار ہو سکتا ہے ، لہذا حکومت موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر 5 ہزار روپے فی من کی قیمت کا اعلان کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں