اسلام آباد(سپورٹس نیوز) اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد بیس بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز آئندہ ہفتے ہوں گے۔اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری طاہر محمود پاپا نے بتایا کہ ٹرائلز کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردیا جائے گا، منتخب ٹیم آئندہ ماہ 8 سے 15 فروری تک گوجرانوالہ میں کھیلی جانے والی قومی بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔




