نادرا کی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف

کراچی (بیوروچیف) شہریوں کا ڈیٹا محفوظ نہیں، سندھ پولیس میں نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نے ڈسٹرکٹ کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ آپریٹرز اور پولیس اہلکارحساس ڈیٹا کی رازداری کوبرقرارنہیں رکھ رہے۔ ڈیٹا صرف تفتیشی مقاصد کیلیے ہوتا ہے۔آئی جی پی آفس سندھ کو اس حوالے سے متعدد شکایات مو صول ہوئی ہیں۔ متعلقہ ایس ایچ او، ہیڈمحرراور سپر وائزر ڈیٹا کی رازداری کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی ممکنہ غلط استعمال پرسخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں