یقین ہے کہDBAکی نومنتخب قیادت وکلاء اور تاجر برادری کے مسائل حل کریگی،سکندر اعظم،طاہر ایوب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے الیکشن میں نومنتخب صدر رائے سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ’ سیکرٹری سید وہاب شاہ کی جیت ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کا ان پر غیر متزلزل اعتماد کا نتیجہ ہے’ ہمیں یقین ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کی نومنتخب قیادت ناصرف وکلاء کے مفادات کا تحفظ کریں گے بلکہ شہربھر کے تاجروں کے مسائل کو بھی حل کروانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ‘ سپریم انجمن تاجران کے وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدر میاں طاہر ایوب نے ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے نومنتخب صدر رائے سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ’ سیکرٹری سید وہاب شاہ اور ایگزیکٹو ممبران کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا’ اس موقع پر ملک اشفاق احمد اعوان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے’ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی تاجر برادری نے ہمیشہ ڈسٹرکٹ بار کی منتخب قیادت کے ساتھ مل کر شہر کے مسائل کو حل کیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا’ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب صدر رائے سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ’ سیکرٹری سید وہاب شاہ ایڈووکیٹ سستے انصاف’ ہائیکورٹ بینچ کے قیام اور شہر کی تعمیر وترقی کیلئے اپنی تمام کاوشوں اورصلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ‘ تاجروں کا ہرممکن تعاون آپ کے ساتھ رہے گا’ اس موقع پر نومنتخب صدر رائے سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ’ سیکرٹری سید وہاب شاہ ایڈووکیٹ چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ‘ سپریم انجمن تاجران کے وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدر میاں طاہر ایوب کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس مرتبہ جس طرح شہر بھر کے تاجروں نے ہمارا الیکشن لڑا اس کی مثال نہیں ملتی’ تاجروں کی طرف سے ملنے والی ہر قسم کی سپورٹ نے ہمیں حوصلوں کو جوان رکھا اور ہم نے الیکشن جیتنے کیلئے پوری جان لڑائی’ ہم اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا’ ہم فیصل آباد کی تاجر برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ بار آپ کا دوسرا گھر ہے’ آپ سب کیلئے بار کے دروازے کھلے ہیں’ آپ لوگوں کے جو بھی مسائل ہیں مل کر حل کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں