حافظ امجد کو اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر بننے پر مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم نشر واشاعت خالد محمود اعظم آبادی ، ضلع فیصل کے ناظم قاری محمد ارشد ، ضلع چنیوٹ کے ناظم چوہدری محمد طارق ڈاہر اہلحدیث یوتھ فورس ضلع فیصل آباد کے ناظم حافظ عمر فاروق ارشد و دیگر نے پاکستان مسلم لیگ ن علما ومشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد اور مرکزی جمعیت اہلحد یث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلی رانا محمد شفیق خاں پسروری کو صدر مملکت کی طرف اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے ممبران نامزد کیئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا ایک ایسا ادارہ ہے جو کہ ملک وقوم کے بہترین مفاد میں قرآن وسنت کے مطابق اپنی آرا کو پیش کرتی ہے ۔ کونسل میں ملک بھر سے تمام مسالک کے جید علما کرام وشیوخ حضرات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں