ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی سرگودھا میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہانزیب اعوان کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی نگرانی میں شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری شدومد سے جاری ہے۔ جمعہ کی رات سی او ایم سی عمر فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر سید اسد عباس شیرازی کی سربراہی میں انسداد تجاوزات عملہ نے بلاک نمبر 12 اور مسلم بازار میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے سامنے قائم پختہ تجاوزات کو مسمار اور شیڈز کو ہٹا دیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کو استعمال میں لاتے ہوئے دکانوں کے سامنے بنے تھڑوں کو بھی ختم کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بائی لاز کی خلاف وزی پر دو دکانیں سیل کر دیں۔ سی او ایم سی نے دکانوں اور سٹرک کی حد بندی کے لیے پٹواری طلب لیے۔ آپریشن کے دوران ریونیو سٹاف کے علاؤہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ سی او ایم سی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بازاروں میں تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں کی مانیٹرنگ کے لیے عملہ بھی تعینات کیا جا رہا ہے، دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی صورت مقدمات قائم کروائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں