ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)روشن والا بائی پاس سے سدھار بائی پاس روڈ پر ٹائٹینک ریزورٹ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 53 سالہ لیاقت علی ولد بشیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا، جس کا تعلق چک نمبر 252ر۔ب سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش تھانہ روشن والا پولیس کے حوالے کر دی۔




