دھی رانی پروگرام،سرگودھا میں59جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

سرگودہا (بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کی بیٹیوں کے لیے شفیق ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔مالی مسائل کا شکار وا لد ین کے لیے اپنی بیٹیوں کی باعزت رخصتی کا اہتمام کر کے وزیراعلی نے اہل پنجاب کے دل جیت لیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے وزیر اعلی کے ”دھی رانی پروگرام” کے تحت سرگودہا میں 59 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر ،کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان، ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر شہزاد آصف خان ، ایم پی ایز منصور اعظم ، زکیہ شاہ نواز ، بیرسٹر تیمور بلوچ ، صفدر ساہی ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور مختلف محکموں کے افسران سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں