PTIمذاکرات کیلئے کسی طرح بھی سنجیدہ نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ممبر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کیلئے کسی طرح سنجیدہ نہیں’ مذاکرات کیلئے شرائط پر شرائط اس کی واضح دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر ملکی ترقی’ معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کی خواہاں ہیں مگر بعض سیاسی مخالفین ملکی ترقی میں خواہ مخواہ ر و ڑ ے اٹکا رہے ہیں اور غیر جمہوری اور غیر سنجیدہ سیاست اپنا ئے ہوئے ہیں میاں طاہر جمیل نے سیا سی مخالفین کے منفی پراپیگنڈہ کا جواب دینے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پنجاب حکومت کے منصوبوں کی ترویج اور عوام کو بھرپور آگاہی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں