بڑے ترقیاتی منصوبوںکی تکمیل،FBRنے 30ارب مانگ لئے

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر نے آئندہ مالی سال بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کیلئے حکومت سے 30 ارب روپے مانگ لئے، یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کیلئے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا پلان بنالیا، حکومت سے مالی سال 26-2025 کیلئے 30 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کیلئے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ 21 ارب 51 کروڑ لاگت کے منصوبے پر ابتک 3 ارب 36 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کیلئے9ارب 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔دستاویز منصوبے کے تحت ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم قائم کیا جائیگا، منصو بے پر مجموعی طور پر95ارب 40کروڑ روپے لاگت آ ئیگی۔ ایف بی آر نے ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ گوادر کی تعمیر کیلئے 68 کروڑ روپے مختص کرنیکی تجویز بھی دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں