ملک میں جب بھی ترقی ہوئی مسلم لیگ(ن ) کے دور میں ہوئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنماعمر ا سر ا ر منے خان نے کہاہے کہ تحریک انصا ف کے حکومت کے ساتھ مزاکرات ہوبھی جائیں توبانی کو خواہشات کے طابق نتائج نہیں ملیں گے۔جب بھی ملک میں ترقی ہوئی وہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی ہے وزیراعظم میاں شہباز شر یف کے عملی اقدامات سے مہنگائی کنٹرول اورمعیشت مستحکم ہورہی ہے۔مریم نوازشریف پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ ہیں جودن رات عوام کی خدمت میں اوران کی مشکلات ختم کرنے میں مصروف ہیں باالخصوص انہوں نے طلبا کولیپ ٹاپ سکالرشپ جبکہ معاشی بدحالی کی وجہ سے گھربیٹھی بچیوں کی شادیوں کے لئے،بے گھرافرادکواپنی چھت اپناگھر،رمضان پیکج،کسان کارڈ اوردیگرایسے منصوبے شروع کئے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔مرکزاورپنجاب حکومت کے تمام عملی اقدامات میاں نوازشریف کی پالیسی اورسوچ کے مطابق کئے جارہے ہیں۔میاں نوازشریف نے عام انتخابات میں عوام سے وعدہ کیاتھاکہ انہیں مہنگائی سے نکال کرخوشحالی کے راستے پرلائیں گے۔ان کاکہناتھاکہ190 ملین پائونڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے اس سمیت انہیں اپنے کئے کردارکاحساب دیناپڑے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے توشہ خانہ سے گھڑیاں چوری کیں۔ پی ٹی آئی کا عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا وہ اپنے دور میں صرف پیسہ کمانے میں لگی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں