جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اورشفافیت و مانیٹرنگ کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو اہداف کی تکمیل کی واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔اہداف پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے اجلاس کے دوران عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جبکہ کی پروفارمنس انڈیکیٹرزکی تکمیل کی ہدایت کی۔انہوں نے انسداد تجاوزات مہم پر عملدرآمد پر بھی بریفنگ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں