فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی ۔ ملک بھرمیں سیمینارز ، کنونشن ، ریلیاں و مظاہرے منعقد کیئے جائے ۔ صوبائی امیر مولانا عبد الرشید حجازی نے پنجاب بھر کے ذمہ داران وکارکنان کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے چھڑانے کیلئے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ پوری پاکستانی قوم ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے لہذا ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے فی الفور اقدامات اٹھائے کیوں کہ ایک منظم طریقے سے کشمیر یو ں کو نسل کشی کی جا رہی ہے مودی سرکار کے دور میں تو کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔




