اگیتی کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا

سمندری(بیورو چیف )تحصیل سمندری میں9ہزار ایکڑ پر اگیتی کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے گاان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سمندری امجد علی گورسی نیاحمد کاٹن انڈسٹریز 174 گ ب میں کپاس کی اگیتی کاشت کو فروغ دینے کے لیے فارمر ڈے کے موقع پر تقریب خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی امجد علی گورسی کا مزید کہنا تھا کہ کپاس کا معیاری بیج اور معیاری زہروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس معاملے میں پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا زراعت آفیسر سمندری مس نیہا کائنات نے کسانوں کو کپاس کی کاشت کے تمام مراحل کے متعلق مکمل رہنمائی دی کاٹن انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی طرف سے اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت کو روئی کی فروخت پر لگائے گئے ٹیکسز کو کم کرنا چاہئیے تا کہ کسانوں کو کپاس کی پھٹی کے اچھی قیمت مل سکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے احمد کاٹن انڈسٹریز کی کپاس کی اگیتی کاشت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں