فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سالانہ انتخابات 2025کے سلسلہ میں پریس کلب فیصل آباد میں فوٹو جرنلسٹ کا جنرل ہائوس منعقد ہوا جس میں 38 کے قریب فوٹو جرنلسٹ نے شو ہینڈ سے عہدیدا ر و ں کومنتخب کر لے، فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے تمام عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب قرار دیدیا گیا۔ صدر کیلئے محمد طاہر نجفی ، جنرل سیکرٹری کیلئے تایا بشیر احمد ، سینئر نائب صدر کیلئے جاوید مہیس ، نائب صدر رانا لیاقت علی۔ فنانس سیکرٹری کیلئے تصور عباس، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ملک سعید اور رانا عدنان، انفارمیشن سیکرٹری عقیل پرویز، ممبران گورننگ باڈی کیلئے علی حسن، ساگر، شبیر، قیصر اقبال، رومان رومی، شیخ شرافت، عثمان بٹ، شوکت لازر، مرزا ہارون کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیدیا گیا۔ پریس کلب میں پُرامن انتہائی جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔ فوٹو جرنلسٹ کے ممبران کی بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ صدر محمد طاہر نجفی اجلاس خطاب میں کہا کہ صحافیوں کی بہتری کے لیے بھر پور جدوجہد کریں گے، اس موقع پر سینئر فوٹو جرنلسٹ نعیم چوہدری، ادریس چغتائی، اسد اللہ، ظفر اللہ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں