آزادی کشمیر تک جدوجہد جاری رہے گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی زون پی پی109اورتحصیل صدر کسان بورڈ چوہدری زفر ادریس جنجوعہ نے کہا ہے کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور اپنی شہ رگ کو آزاد کروانے کے لئے ہرممکن جدوجہدکریں گے۔انہوں ہم اہل جموں وکشمیر کو یقین دلاتا ہے کہ ان کی آزادی و حریت کی عظیم و ایمان افروزجدوجہد میں پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ ہے اور بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف ان کی تاریخ سازجدوجہدکو ان کا بنیادی حق اور خطے کے لیے امن و سلامتی کا ضامن سمجھتی ہے۔ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام اور ریاست پاکستان اس قومی وملی ذمے داری کی ادائیگی میں اپنے فریضہ سے روگردانی نہیں کریں گے اورجموں و کشمیر کی آزادی کی اس عظیم جدوجہد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں