بانی پی ٹی آئی کو مقدمات میں سزا ہوچکی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن سٹی فیصل آباد کے نا ئب صدر چوہدری اعظم مجید گجر، چوہدر ی عبدالجبار جٹ نمبردار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصا ف کے رہنمائوں کی خواہش ہے کہ عمران خان کو جیل سے رہا کردیا جائے عمران خان کو مقدمات میں سزا ہوچکی ہے اگرعمران خان کو جیل سے رہا کردیا جائے تو عمران خان نے حکومت کی مخالفت شروع کردینی ہے،عمران خان نے اقتد ار میں آکر ملک کیلئے مشکلات پیدا کر دیں اور کرپشن کی،عمران خان کے دور میں حکومت میں کرپشن کا ایک ٹوبہ بنا ہوا تھا فرح گوگی سرفہرست تھیں،میاں شہباز شریف نے عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اقتدار سنبھال لیا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں