کمالیہ(نامہ نگار)چیئرمین انجمن تحفظ حقوق شہریاں کمالیہ سینئر صحافی پیر محمد یوسف بخار ی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمالیہ میں رمضان المبارک سے قبل ہی چینی کی قیمت میں ڈبل سینچری کے قریب پہنچ چکی ہے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت بے قابو 140روپے فی کلو گرام فروخت ہونیوالی چینی 160،170 اور 190 روپے تک چینی فروخت ہو رہی ہے مقامی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوز مافیا کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔ مہنگائی نے پہلے ہی غریبوں کی کمر توڑ رکھی ہے چیئرمین انجمن تحفظ حقوق شہریاں کمالیہ پیر محمد یوسف بخاری نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، کمشنر فیصل آباد سمیت دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس امر کا سختی کے ساتھ نوٹس لیا جائے اور ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈا ن شرو ع کیا جائے۔




