کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت بورڈ آف گورنر ز کا اجلاس

سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویڑن/ چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودہا جہانزیب اعوان کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 19 ایجنڈا ایٹمز منظوری کیلئے پیش کیے گئے جن میں 11 ایٹمز پنجاب بورڈ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کروانا شامل تھے۔ بی او جی نے سابقہ اجلاس میں کیے فیصلوں میں توسیق کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں 4 مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان کے انتظامات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ابو الحسن نقوی ، کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی ، جامعہ سرگودہا کے ڈاکٹر مسعود سرور اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں