فلسطینیوں کی آزادی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان،وائس چیئرمین انجمن تاجرا ن سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غزہ پر قبضے کی خواہش تیسری عالمی جنگ مسلط کرنیکی کوشش ہے، فلسطینیو ںکی آزاد اور خود مختار ریاست قائم کرنے کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان فلسطین کے آزاد وخودمختار ریاست کے قیام تک فلسطینیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ ا نہو ں نے مزید کہاکہ فلسطین پر ستر سال سے جاری انسانیت سوز مظالم میں امریکہ کا واضح ہاتھ ہے اسرائیل امریکی سرپرستی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں