امام حسین نے ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ظلم کے سامنے ڈٹ جانیکا درس دیا۔خاندان نبوت کی میدان کربلا میں دی جانیوالی قربانیاں انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی جان اپنے خاندان اور اصحاب کی قربانی دے کر دین اسلام کو نئی زندگی عطا کی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری نے PP-114کے زیر اہتمام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں منعقدہ “کیک کٹنگ تقریب” سے شریف پور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادتِ باسعادت تاریخِ اسلام کا وہ مبارک لمحہ ہے جس میں حق، صداقت، جرات، شجاعت، ایثار اور قربانی کی ایک لازوال مثال نے جنم لیا۔ آپ رضی اللہ عنہ کا کردار ہر دور میں انسانیت کے لیے روشنی کا مینار رہا ہے۔حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نیساری زندگی دین سے محبت، عدل و انصاف کو فروغ دیا ۔ آپ رضی اللہ عنہ کی قربانی نے ثابت کیا کہ باطل کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، حق ہمیشہ غالب رہتا ہے۔حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ کی تعلیمات صبر، استقامت، اخوت، ایثار اور حریت کی علامت ہیں۔اس موقع پرمولانا محمد سلیم سیالوی،مولانا وسیم شوکت سیفی،حافظ محمود امینی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے معاشرے میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے افکار اور اصولوں کو عام کریں گے اور ظلم و ناانصافی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کریں گے۔تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی،سلامتی و استحکام اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے اور ان کے پیغام کو اپنانے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں