موسمی تبدیلیوں کے باعث دالوں کی پیداوار متاثر ہوئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر پنجاب پلسسز ،چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی (انصا ف گروپ) رانا طیب خا ں نے کہا ہے کہ پاکستان میں دالوں کی سالانہ ضرورت ایک کروڑ 60لاکھ بوری ہے ۔جس میں سے 50لاکھ بوری اپنی کاشت ہے جبکہ ایک کروڑ 15لاکھ بوری دیگر ممالک سے امپورٹ کرنا پڑتی ہے۔2سے اڑھائی بلین ڈالر کی دالیں آسٹریلیا ،کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے درآمد کی جاتی ہیں درآمدات پر سالانہ تقریبا ایک کھرب 54 ارب روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے” دالوں کے عالمی دن ” کے موقع پر غلہ منڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں