حکومت مذاکرات میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پاکستا ن ملی لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر پنجاب عبدالمجید سالک نے حکومت کی طرف سے ملازمین کیسا تھ جاری مذاکرات کو وقت گزاری کا حربہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر ملازمین کے حقوق کے تحفظ میں سنجیدہ ہے تو اسے تمام صوبوں بشمول آزادکشمیر سے نمائندہ تنظیموں کو شامل کرنا چا ہیے تاکہ ملک بھر کے ملازمین کی مشکلات اور ضر وریات کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔ جب تک تمام صوبوں کی ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کو مذاکرات میں شامل نہیں کیا جاتا، کسی بھی مناسب اور موثر فیصلے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔80فیصد ٹیکس ملک بھر میں تمام ملازمین ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں