”میڈیا اسٹار نہیں بناتا” بہن حمائمہ ملک بھی بول پڑیں

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکار فیروز خان کی میڈیا کانفرنس میں تاخیر سے آمد پر خاتون صحافی کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد ان کی بہن و معروف اداکارہ حمائمہ ملک بھی اپنے بھائی کے حق میں بول پڑیں۔ مشہور اداکار فیروز خان آج کل اپنے غیرپیشہ ورانہ طرزِ عمل کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز فیروز خان کو لاہور میں ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر رحیم پردیسی کے ساتھ اپنے باکسنگ میچ کے لیے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کرنی تھی تاہم ان کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے صحافیوں سمیت پریس کانفرنس کے شرکا کو ڈھائی گھنٹے تک ان کا انتظار کرنا پڑا۔ اداکارہ حمائمہ ملک ان کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی گئی ویڈیو مہں حمائمہ ملک نے کہا کہ ‘میں عام طور پر ایسی ویڈیوز نہیں بناتی لیکن آج میں یہ بات کرنا چاہتی ہوں کہ کوئی بھی اداکار ہو، کوئی بھی اسٹار ہو، کوئی بھی سلیبرٹی ہو، کوئی بھی ٹک ٹاکر یا یوٹیوبر ہو، ہمیں میڈیااسٹارنہیں بناتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں