اسلام آباد (بیوروچیف) شہباز شریف حکومت کو نئے مالی سال کے آغاز پر ہی برآمدات بڑھانے میں اہم کامیابی مل گئی۔ادارہ شماریات نے جولائی 2026کے تجارتی اعداد و شمار جاری کرد یے۔خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باوجودپاکستان کی برآمدات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور نئے مالی سال کے پہلے ماہ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 31.09 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی2026میں سالانہ بنیادوں پربرآمدات 9.54فیصد بڑھ گئیں۔ جو لائی میں برآمدات 2ارب 93کروڑ 90لاکھ ڈالرز رہیں جب کہ اس کے قبل جون میں حجم 2ارب 24کروڑ 20لاکھ ڈالرز تھا۔




