2اوباش افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا

گوجرہ( نامہ نگار)دوافراد شادی شدہ خاتون کو اغواء کر کے فرارہو گئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ چک نمبر163گ ب کے محمد ریاض نے تھانہ صدرگوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی اہلیہ رخسانہ بی بی کو پرویز وغیرہ دوافرادزبردستی اغواء کر کے فرارہو گئے ہیں جس پر پولیس نے مقدمہ اندارج کے بعد ملزمان اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں