پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھا ر ٹی کی طرف سے جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنیوالوں کیخلاف میراتھن کاررو ا ئیا ں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سبز منڈی اور غلہ منڈی میں آپریشن کیااور2ہزار کلو ممنوعہ چائنہ نمک ضبط ، 2150 پیکٹ گٹکا تلف کرادیا ۔ جعلسا ز ی پر دومقدمات درج اور ایک ملزم گرفتارکرایا گیا۔غلہ منڈی میں ہول سیل ٹریڈرز شاپ سے چائنہ نمک برآمد ہونے پرسبز منڈی میں کریانہ سٹور سے ممنوعہ گٹکا کی برآمدگی پر کارروائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں