والدین بچوں کو قرآن کی تعلیم سے روشناس کروائیں

سرگودھا (بیوروچیف) مدارس خالصتاً دین کی ترویج کے لیے کوشاں ہے مدرسہ مدینہ غوثیہ کمپنی باغ میں جو طالب علم قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور جن لوگوں نے قرآن پاک حفظ یا ناظرہ پڑھا ہے اور اس کے ساتھ درس نظامی تجویدقرآت کے ساتھ اپنا کورس مکمل کیا ہے یقیناً وہ اور ان کے والدین خوش نصیب ہیں جو اللہ تعالی کی کتاب کو سینوں میں محفوظ کرتے ہیں اور بعد ازاں اس کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیر سید زاہد حسین شاہ بیرسٹر پیر سید اسرار الحسن شاہ نے پیر سید حامد علی شاہ کے عرس کے موقع پر بچوں کی دستار بندی کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ ہر والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اس دور میں قرآن پاک کی تعلیم سے ضرور روشناس کرایں قرآن پاک کے بغیر مسلمان کی زندگی ادھوری ہے ان لوگوں سے پوچھیں جو دین کی دوری کے باعث مختلف قسم کے مصائب کا شکار ہو رہے ہیں سید حامد علی شاہ کے مدرسہ میں جس طرح بچوں کو ناظرہ حفظ اور تجوید قرآن کی تعلیم دی جا رہی ہے وہ یقیناً قابل فخر ہے ھمیں فخر ہے کہ ہم پیر سید حامد علی شاہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قرآن پاک کی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اس موقع پر ناظم مدرسہ ملک لال خان مسجد انتظامیہ کے صدر حسن صفدر ڈاہر جنرل سیکرٹری خدمت انسانیت رجسٹرڈ سرگودھا محمد نعیم سرور بسرائاور دیگر افراد جس طرح مسجد اور مدرسہ کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں وہ قابل تعریف ہے ہماری کوشش ہے کہ قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے ہم اپنا کردار ادا کریں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ والدین کو قرآن پاک کی تعلیم کے لیے آگاہی پروگرام شروع کریں بعد ازاں پیر سید حامد علی شاہ کے عرس کے حوالہ سے خصوصی محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جب کہ مدرسہ میں بچوں کی دستار بندی کے بعد محفل ذکر اور سحری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جنرل سیکرٹری خدمت انسانیت محمد نعیم سرور بسرا نے کہا کہ ڈاکٹر پیر سید زاہد حسین شاہ اور بیرسٹر پیر سید اسرار الحسن شاہ ملک لال خان حسن صفدر ڈاہر جس طرح بچوں کو دین کی تعلیم سے روشناس کروانے کے لیے کوشاں ہیں وہ قابل تعریف ہے عرس کی تقریب میں ملک بھر سے زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں