ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے منفی کردار کے لوگوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے ،محمد طیب گیلانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کی تعمیر وترقی خوشحالی واستحکام کے لیے منفی کردار کے لوگوں کی حوصلہ شکنی انتہائی ضروری ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے ذاتی مفادات وسیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اسے سنوارنے کیلئے ہر فرد کو انفرادی واجتماعی طور پر سوچنا ہو گا، صاحبزادہ سید محمد طیب گیلانی کو فیڈرل چیئرمین علما ومشائخ کونسل پاکستان منتخب ہونے پر پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری’ چیف آرگنائزر جماعت اہلسنت ملک جاوید اقبال یوسفی، دربارسلطانیہ کے متولی محمد شہزاد سلطانی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ وطن عزیز میں باہمی اخوت وروادی کے فروغ کیلئے سید محمد طیب گیلانی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور معاشرے میں یکجہتی کا پیغام رواج پائے گا، اس موقع پر سید محمد طیب گیلانی فیڈرل چیئرمین علما ومشائخ نے کہا کہ ہم سب نے مل جل کر ملک وقوم کوگرداب سے نکالنے کی کوشش کرنا ہے، معاشرے میں منفی سوچ پھیلانے والوں کاقلع قمع کرنا ہے، اپنے ملک کے اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں