اشتہاری ملزم دس سال بعد گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ بلوچنی پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد مطلوب اشتہاری ملزم کو 10سال بعد گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر مجرمان اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں پولیس تھانہ بلوچنی نے 10سال بعد دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد و مطلوب اشتہاری ملزم احمد شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزم احمد شہزاد نے 2افراد سخاوت اور نوید کو دیرنیہ دشمنی کی بنا پر قتل کیا تھا اور پولیس کو مطلوب تھا۔ دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر ایس پی ٹائون نے پولیس تھانہ بلوچنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔ پولیس تھانہ بلوچنی نے ملزم کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں